شعیب اختر اور محمد آصف پر غیر قانونی ادویات کے الزامات پر قائم اپیل کمیٹی نے اپنی سماعت مکمل کر لی

منگل 21 نومبر 2006 17:50

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21نومبر2006 ) شعیب اختر اور محمد آصف پر غیر قانونی ادویات کے الزامات پر قائم اپیل کمیٹی نے اپنی سماعت مکمل کر لی ہے جبکہ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ اپیل کمیٹی کے فیصلے کے خلاف کسی بھی فورم پر دوبارہ اپیل نہیں کی جا سکے گی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں اپیل کی سماعت کے دوسرے روز دونوں کھلاڑی اپنے وکلاء کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تاہم کمیٹی کے رکن ڈاکٹر دانش ظہیر اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پانچ گھنٹوں تک جاری رہنے والے اجلاس میں شعیب اختر کے وکیل عابد حسین منٹو نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر)فخرالدین جی ابراہیم نےبتایا کہ ٹریبونل نے دونوں کھلاڑیوں سے چند وضاحتیں طلب کی ہیں جنہیں آئندہ دو روز تک پیش کرنے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وکیل مارک گے کی رپورٹ بورڈ کی طرف سے پیش کی گئی ہےتاہم ٹریبو نل اس کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا پابند نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :