چھینک 25 فٹ دور تک پہنچ سکتی ہے۔ گہرے سانس لینے سے چھینک کو روکا جا سکتاہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 نومبر 2017 23:42

چھینک 25 فٹ دور تک پہنچ سکتی ہے۔ گہرے سانس لینے سے چھینک کو روکا جا سکتاہے
کہا جاتا ہے کہ چھینک کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ ہو سکتی ہے اور یہ بیکٹریا اور وائرس پھیلا سکتی ہے ۔ عام طور پر چھینکنے  یا ہاتھ ملانے سے 200 طرح کے وائرس پھیلتے ہیں۔لیکن ڈاکٹر روجر ہینڈرسن کا دعویٰ ہے کہ ایک چھینک میں 40 ہزار چھوٹے قطرے ہوتے ہیں اور یہ گلے کے 1 لاکھ جراثیموں کو25 فٹ  دور تک پھیلا سکتی ہے۔
ڈاکٹر روجر ناک کھولنے والے  تیل کے ایک برانڈ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کوئی بھی شخص آنکھیں کھول کر نہیں چھینک سکتا۔ ڈاکٹر روجر  کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنی آنکھیں کھول کر بھی چھینک سکتا ہے۔اگر آپ چھینکتے وقت خود ہی آنکھ بند کر لیتے  ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں۔ آنکھیں کھول کر چھینکنے سے بھی کچھ غیر معمولی  نہیں ہوتا۔
ڈاکٹر روجر کا کہنا ہے کہ گہرے سانس لینے سے، سانس روک کر 10تک گنتی گننے سے یا کئی سیکنڈ تک  ناک کی نوک پر آرام سے چٹکی  کاٹنے سے  چھینک کو روکا جا سکتا ہے۔