آلودگی لاکھوں افراد میں گردے کے امراض کا سبب ہے، تحقیق

منگل 7 نومبر 2017 13:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2017ء)ایک جدید امریکی طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی ہر سال پوری دنیا میں 17 لاکھ افراد کو گردے سے متعلق امراض میں مبتلا کرنے کا سبب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے شہر سینٹ لوئس میں طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ فضا میں باریک ذرات کی سطح میں اضافے کا گردے کے امراض کے خطرے کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ ان امراض میں مبتلا ہونے کی بلند ترین شرح امریکا اور جنوبی ایشیا میں ہیجبکہ فضائی آلودگی سے دل اور پھیپھڑوں کے امراض کے علاوہ سرطان ، حرکت قلب بند ہو جانا اور ذیابیطس جیسے امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔