ملک کی74شوگرملوں کے پاور پلانٹس تین ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 3 مئی 2010 17:42
(جاری ہے)
کانفرنس میں کراچی کے تاجروں کو پنجاب میں نئے بننے والے صنعتی زونز میں سرمایہ کاروں کو دی جانیوالی سہولیات اور انفراسٹرکچر سے آگاہ کیا گیا ۔
میاں شہبازشریف نے کہاکہ ملک کے چاروں صوبوں میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد دیگر صوبوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح موجودہ حکومت نے بھی بجلی کا بحران دور کرنے کیلئے کوئی خاص پیشرفت نہیں کی۔13سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند پڑے ہیں اور بجلی کے بحران کے باعث صنعت و تجارت کے ساتھ ساتھ پورا معاشرہ متاثر ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہونیوالی توانائی کانفرنس میں اٹھائے گئے اقدامات عارضی ہیں اس کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بجلی گھروں کو گیس فراہم کی جائے گی لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نظر نہیں آرہا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی 74شوگر ملیں تین ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں مگر حکومت نے اس پر توجہ دینے کے بجائے کرائے کے بجلی گھروں کو فروغ دیا ۔اگر شوگر ملوں کے پاور پلانٹس چلائے جائیں تو بجلی بحران پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ گورنر سٹیٹ بنک سید سلیم رضا نے اپنے خطاب میں کہاکہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.5فیصد رہنے کے امکانات ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے یہ ہدف 4.5فیصد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی کے بحران اور بڑھتی ہوئی افراط زر پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ملکی جی ڈی پی کے تناسب سے چھ سے آٹھ فیصد رقم انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے مختص کی جائے تو اس سے سالانہ معاشی ترقی کے اہداف کو سات فیصد تک لے جایا جاسکتا ہے۔سابق صدر وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت ایس ایم منیر نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے یوٹیلیٹی ٹیرف میں کمی ناگزیر ہے پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمت دیگر ممالک سے کہیں زیادہ ہے حکومت کو اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.