انڈونیشیا میں چار سالہ بچی برڈفلو وائرس سے ہلاک

منگل 4 مئی 2010 17:26

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2010ء) انڈونیشیا میں چار سالہ بچی برڈفلو وائرس سے ہلاک ہوگئی۔ انڈونیشین صوبہ ریاؤ میں ایک ہسپتال میں ہفتہ بھر سے داخل چار سالہ بچی برڈفلو وائرس سے ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے سربراہ عزیز سعد کے مطابق بچی کو گذشتہ روز ہسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ منگل کو ہلاک ہوگئی۔ انڈونیشیا میں اب تک 135 افراد برڈفلو وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 2003ء کے بعد سے اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 292 ہوگئی ہے۔ برڈفلو وائرس بنیادی طور پر پرندوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے تاہم متاثرہ انسان سے انسان میں بھی اس بیماری کا وائرس منتقل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :