اوگی میں انسداد پولیو مہم 20 نومبر سے شروع ہو گی، علماء سے تعاون کی اپیل

بدھ 8 نومبر 2017 14:58

اوگی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر اوگی نوشیروان خان نے کہا ہے کہ چار روزہ انسداد پولیو مہم 20 نومبر سے شروع ہو گی جس کی کامیابی کیلئے علماء کرام اور دیگر سماجی شخصیات تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نے تحصیلدار اوگی قمر ضیاء ملک، نائب تحصیلدار مبارک خان اور ڈاکٹر عدنان فوکل پرسن انسداد پولیو مہم کی موجودگی میں علماء کرام کے وفد سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم 20 سے 23 نومبر تک اوگی میں شروع ہو رہی ہے۔ قبل ازیں قاری عبدالرشید بونیری، قاری احسان الله قادری، تحصیل خطیب قاری مطیع الرحمن اور دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت نے سالہا سال سے پولیو کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے تاہم اس کے اب مثبت نتائج آنا شروع ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بعض لوگوں کے ذہنوں میں کم علمی کے باعث مختلف خدشات پیدا کر دیئے گئے تھے جنہیں نکالنے کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔اب علماء سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ انسداد پولیو مہم کو درست قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :