ٹائمز اسکوائرسازش، امریکا کیساتھ مکمل تعاون کریں گے، حسین حقانی

بدھ 5 مئی 2010 13:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2010ء) امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے‘نیویارک ٹائمز اسکوائر حملے کی تحقیقات کیلئے امریکا کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں‘پاکستان میں متعدد افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو انٹریو میں حسین حقانی نے کہا کہ ٹائمز اسکوائر واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں امریکا سے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں۔

فیصل شہزاد کے پاکستان میں رابطوں سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے فیصل شہزاد کو وزیرستان میں تربیت پاک فوج کے آپریشن سے قبل دی گئی ہو۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے اور انتہا پسندوں کو معاشرے سے ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :