ذیا بیطس کا عالمی دن 14نومبرکو منایا جائے گا

بدھ 8 نومبر 2017 16:09

ْفیصل آباد۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیا بیطس کا عالمی دن 14نومبرکو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن،وزارت صحت پنجاب ،ذیا بیطس فائونڈیشن پاکستان ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں کے اشتراک سے ملک بھر کے تمام صوبائی، ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز، ورکشاپس ، میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ عوام میں شعوری بیداری پیدا کرنے کیلئے واکس بھی منعقد کی جائیں گی،جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد شرکت کریں گے۔

ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتا یا کہ عالمی ادارہ صحت کے حالیہ سروے کے مطابق اس وقت دنیا میں 220 ملین افراد شوگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں جبکہ یہ تعداد سال 2030ء میں بڑھ کر دگنی ہو جائے گی۔انہوںنے بتا یا کہ کم و متوسط آمدنی والے ممالک میں ذیابیطس کے مریضوں میں اموات کی شرح 80 فیصد تک ہے ۔اس موقع پر شوگر کے مرض کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی اقدامات بھی کئے جائیں گے اور اس مرض کے تدارک سمیت حفاظتی تدابیر سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔