حکیم انقلاب میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں طب مفرداعضاء کی تعلیم وتربیت کے ساتھ حجامہ کی فری کلاسیں شروع

بدھ 8 نومبر 2017 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2017ء) حکیم انقلاب میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں طب مفرداعضاء کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ سنت نبویؐکو زندہ رکھنے کے لیے حجامہ کی فری کلاسیں شروع ہیں حکیم محمد احمد ہرجمعہ اور اتوار کو باقاعدہ حجامہ کا لیکچر دیتے ہیں اور طلبہ و طالبات کو پریکٹیکل کرواتے ہیں پنجاب کے دور دراز علاقوں سے طلبہ اور طالبات حجامہ کی کلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حکیم محمد احمد، ڈاکٹر حکیم چوہدری شبیر احمد راںاور ڈاکٹر حکیم محمد اصغر ، حکیم عبدالحکیم (صدر تحریک تجدید طب پنجاب ) ، حکیم ماسٹر لیاقت علی سندھو، حکیم شیر محمد فاروقی اور حکیم محمد افضل میو (سیکرٹری نشرواشاعت تحریک تجدید طب پاکستان)نے تحریک تجدید طب پاکستان کے زیر اہتمام حکیم انقلاب میڈیکل انسٹیٹیوٹ موڑ ایمن آباد میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سنت طریقہ علاج حجامہ(کپنگ تھراپی) سے خون صاف ہو جاتا ہے پٹھوں کے اکڑائو آنکھوں کی بیماریوں بلڈ پریشر کندھوں سینے کی درد میں مفید ہے حجامہ لگوانے سے نظر اور یاداشت کی کمزوری دور ہوتی ہے کاہلی سستی اور زیادہ نیند کی بیماریوں میں مفید ہے ناسور، دمبل ، مہاسوں اور خارش میں بھی مفید ہے صحت مند لوگ بھی حجامہ لگواسکتے ہیں کیونکہ یہ سنت ہے اور اس سے بیماریوں سے روک ہے نیز اس سے طبعیت میں نشاط آجاتا ہے حجامہ لگوانے کے کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہیں حجامہ چھ طریقوں سے کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :