چین میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ

بدھ 22 نومبر 2006 12:05

بیجنگ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22نومبر2006 ) چین میں رواں سال کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہو اہے جو پچھلے سال کی نبت زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

چین کے سرکاری ٹی وی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کیمقابلے میں اس سال مزید 39ہزار چھ سو 44 افراد ایڈز کے جراثیم پائے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 37 فیصد افراد منشیات کے طریقہ استعمال سے 28 فیصد جنسی بے راہ روی اور پانچ فیصد غیر محفوظ انتقال خون سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ بقیہ 30 فیصد افراد میں ایڈز کی موجودگی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :