پولیوفری پاکستان مشن کے تحت پولیومہم کاہنہ میںزوروشورسے جاری

جمعرات 9 نومبر 2017 14:36

پولیوفری پاکستان مشن کے تحت پولیومہم کاہنہ میںزوروشورسے جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2017ء) یونین کونسل 247/248کاہنہ نووپرانا کاہنہ میں پولیو مہم جاری ہے،جس میں پانچ سال تک کے تمام بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے کی ٹیمیں گھرگھرمہم میں بچوں کوویکسینیٹ کررہی ہیں،یونین کونسل میں تقریبا 17000بچوں کو ویکسینیٹ کرنے کا ٹارگٹ ہے،ان خیالات کا اظہار ایریا انچارج پولیومہم محمدلطیف گل نے گزشتہ روزسینئرصحافی غلام مصطفی بھٹی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزیدکہا کہ یونین کونسل کے علاقے کوپانچ حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے،جس میں یونین کونسل میڈیکل آفیسرشوکت علی اسلام کے زیرماتحت ایریا انچارج محمدلطیف گل ،عمران علی،ملک افتخار،ملک عثمان افتخار،اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرمیڈم شاہین اور علاقہ کی تمام لیڈی ہیلتھ ورکرزقومی انسدادپولیومہم میں شریک ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام ٹیم جذبے کے تحت پولیوفری پاکستان کی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہے،ایریا انچارج محمدلطیف گل نے مزیدکہا کہ نشترٹائون کی تمام یونین کونسلزمیں ڈی ڈی اوایچ نشترٹائون ڈاکٹروسیم احمدخصوصی مانیٹرنگ کررہے ہیں،پولیوفری پاکستان مہم کی کامیابی ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :