انسداد تمباکو نوشی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلہ میں امیتابھ بچن کے نام عدالتی نوٹس

بدھ 22 نومبر 2006 12:50

پانا جی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22نومبر2006 ) بالی وڈ سپر سٹار اداکار امیتابھ بچن کو انسداد تمباکو نوشی قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے داخل کردہ مقدمہ کے ضمن میں 29نومبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ پانا جی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ تنظیم نیشنل آرگنائزیشن برائے ٹو بائیکو ارا ڈیکیشن (این اے ٹی ای ) کے داخل کردہ مقدمہ میں عدالت نے گزشتہ روز امیتابھ بچن اور دیگر چار افراد کے نام سمن جاری کیا ہے ۔