فٹ رہنے کیلئے ورزش کرتی ہوں ، کاجول

منگل 11 مئی 2010 15:56

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2010ء) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ فٹ رہنے کیلئے ورزش کرتی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جس دن وہ ورزش نہ کریں اس دن انہیں ذہنی تناؤ محسوس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ روز جم جاتی ہیں اور مختلف ورزشیں کرتی ہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ ان ورزشوں سے نہ صرف وہ جسمانی طور پر فٹ رہتی ہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی فٹ اور چاک وچوبند رہتی ہیں اور یہ ان کیلئے ذہنی تناؤ اورپریشانیوں سے بچنے کا اہم ذریعہ ہے۔