مریضوں کو علاج کی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے‘ ڈاکٹر شاد علی

پیر 13 نومبر 2017 12:05

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر شادعلی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے سرکاری ہسپتالوںکو صحت کے تمام تر سہولیات فراہم کررہے ہیں جس کی بدولت ہسپتال آنے والے مر یض مستفید ہورہے ہیں ڈاکٹروں کا بھی فرض ہے کہ وہ بھی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نی(آر ایچ سی) یارحسین صوابی میں کے عملے کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر خصلت یوسفزئی کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر نیاز محمد،آرایچ سی یارحسین کے انچارج ڈاکٹر ارتظار اور خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یو سفزئی نے ڈاکٹر شادعلی کو گلدستہ پیش کیا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صحت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انکے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر شادعلی نے کہا کہ مریضوں کو علاج کی سہولیات مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم احسن طریقے نبھائے تاکہ کوئی بھی فرد علاج سے محروم نہ رہ جائے اور بیماری میں مبتلا افراد سرکاری ہسپتالوں سے اپنا علاج کرواکر صحتمند زندگی گزارسکیں۔

متعلقہ عنوان :