دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 13 نومبر 2017 13:22

دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن کل منایا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیا بیطس کا عا لمی د ن کل ( منگل) کو منایا جائے گا ۔ اس دن کی مناسبت سے صحت کے نجی و سرکاری شعبوں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز، ورکشاپس او رواکس کا اہتمام کیا جائے گا جس مین اس مرض کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے گا ۔ تقریبات میں اس مرض کے تدارک کے لئے بھی آگاہی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان 7کروڑ سے زائد ذیابیطس کے مریضوں کے ساتھ ایشیا میں پہلے نمبر پر ،ہر تیسرا شخص ذیابیطس میں مبتلا ہے اور سالانہ 80ہزار سے زائد افراد ذیابیطس اور اس سے متعلقہ بیماریوں کے باعث اموات کا شکار ہورہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ذیابیطس کی بیماری پر قابو نہ پایا گیا تو 2040ء تک پاکستان ذیابیطس کی بیماری کے حوالے سے دنیا کا آٹھواں بڑا ملک بن جائے گا۔ دنیا بھر میں اموات کا باعث بننے والی 10بیماریوں میں سے ذیابیطس کا چھٹا نمبر ہے۔ دنیا بھر ذیابیطس اور اس سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے سالانہ 50لاکھ افراد موت کا شکار ہو رہے ہیں اور دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 41 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2040 تک 64 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :