سفید موتیے کا فری آئی کیمپ کل راولپنڈی میں منعقد ہو گا

پیر 13 نومبر 2017 14:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء)سفید موتیے کا فری آئی کیمپ کل منگل14نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا اس موقع پر ماہر امراض چشم کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کرے گی ،فری لیبارٹری ٹیسٹ و فری لینس فراہم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سفید موتیے کے فری آئی کیمپ کا انعقاد مزمل بلقیس فری ڈسپنسری کے زیر اہتمام کیاجائیگا ،ْچیف آرگنائزر حافظ علی زمان نے بتایاکہ آئی کیمپ اقبال مارکیٹ قائد اعظم کالونی لین نمبر 03راولپنڈی میں منعقد کیاجائے گا ۔چیف آرگنائزر نے بتایا کہ خصوصی کیمپ کے موقع پر نادار ،غریب و مستحق مریضوں کا سفید موتیے کا مفت آپریشن کیاجائے گا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔