ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا‘ تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا شامل ہیں، ڈاکٹر عبدالمجید

پیر 13 نومبر 2017 16:20

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسرقصور ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا ہے کہ دنیابھرمیں بوڑھے اورموٹاپے کا شکار افرادکی تعداد میں ہونیوالے تیزی سے اضافے نے ذیابیطس کو عالمی سطح پر عوامی صحت کیلئے ایک بڑامسئلہ بنادیاہے‘ ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا‘تمباکونوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے شوگرکے عالمی دن کے حوالے سے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر ‘مناسب ورزش سے اس مرض سے محفوظ رہاجاسکتاہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ شوگرسے ہارٹ اٹیک ‘ فالج‘ آنکھیں اورپائوں متاثرہوتے ہیں‘شوگرکا مریض اپنے پائوں کی حفاظت‘ چہرے سے بھی زیادہ کریں اور سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیزکریں‘روزانہ تیس منٹ تک تیز پیدل چلنے سے ٹائپ 2کا خطرہ تیس فیصد تک کم ہوجاتاہے۔ سیمینار سے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرنذیراحمد‘ڈاکٹرعبدالقدوس کھوکھر‘ ڈاکٹرمحمدخالد‘ڈاکٹرکیپٹن جاوید‘ڈاکٹرنسیم جاویدنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :