لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں، عاطف چوہدری

پیر 13 نومبر 2017 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے کہا کہ لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے دوسرے بڑے مرکز صحت جناح ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں اہم ترین 2سو مشینیں کام کرنا چھوڑ گئی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں 80فیصد بلڈ پریشر چیک کرنے والے آلات خراب ہیں جو بلڈ پریشر کی دوہری ریڈنگ دیتے ہیں اسی طرح ہسپتالوں کے آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹروں میں ہڈی میں سراخ ڈالنے والی الیکٹریکل ڈرل کی جگہ دیوار میں سراخ ڈالنے والی ڈرل استعمال کی جا رہی ہے جن کی اکثریت خراب ہیں جس سے ہسپتالوں میں مریضوں کا اللہ ہی حافظ ہے ، جناح ہسپتال سی ٹی سکین کی دوسری اور آخری مشین بھی گزشتہ روز خراب ہو گئی جس سے ایمرجنسی اور ٹراماسنٹر کے مریضوں کو سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت مکمل طور پر بند ہو گئی ہے قبل ازیں ایم آر آئی اور ایک سی ٹی سکین کی مشین خراب ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

الٹرا ساؤنڈ مشینوں سمیت آنکھوں کے آپریشن میں معاون ثابت ہونے والی خورد بین نیورو سرجری کے آپریشن تھیٹروں کی مشینیں بھی بڑی تعداد میں خراب ہیں آرتھوپیڈک آپریشن تھیٹروں میں حالات انتہائی خراب ہیں جہاں معیاری ڈرل تک دستیاب نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو صرف اپنی شو بازیاں عوام کو دکھانا آتی ہے ، پنجاب حکو مت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :