بھارتی عورت کو معلوم ہی نہیں کہ اس کی ٹانگوں کے اندر 70سے زیادہ کیلیں کہاں سے آئیں
امین اکبر پیر 13 نومبر 2017 23:18
35 سال بھارتی بیوہ کی ٹانگوں میں بہت سی سوئیاں، کیلیں اور سرنج کی سوئیاں ہیں۔ بھارتی عورت کا حیرت انگیز دعویٰ ہے کہ اسے ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہاں سے آئی ہیں۔
شمالی بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی انوسوئیا کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ 2012 سے کچھ عجیب و غریب ہو رہا ہے، جس سے اس کی ٹانگوںمیں بے پناہ درد بھی ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
انوسوئیا نے کئی ڈاکٹروں کو دکھایا لیکن کسی کو بھی اس کا مرض سمجھ نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے اس کی باتوں پر یقین کیا۔آخر کار انوسوئیا کو فتح پور کے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹر نے اس کی ٹانگوں کا ایکسرے کیا تو ٹانگوں میں70سے زیادہ کیلیں اور سوئیاں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ڈاکٹروں نے انوسوئیا کے پورے جسم کا ایکسرے بھی کیا لیکن سوئیاں اور کیلیں صرف ٹانگوں میں تھی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طبی طور پر ایسا ہونا ناممکن ہے۔اس کی صرف ایک ہی وجہ ہو سکتی ہے کہ انوسوئیا خود کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اب ڈاکٹرو انوسوئیا کی دماغی حالت کا بھی معائنہ کریں گے۔ ڈاکٹروں نے انوسوئیا کو کان پور کےہسپتال بھیج دیا ہے تاکہ زیادہ قابل ڈاکٹر اس کا معائنہ کر سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.