خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ذیابطیس کے حوالے سے آگاہی تقریب کااہتمام

بدھ 15 نومبر 2017 12:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)کے ٹی ایچ کے شعبہ میڈیسن نے ذیابطیس کے مرض کے حوالے سے آگاہی تقریب کااہتمام کیا جس میں پروفیسرڈاکٹرشاہدجمیل اورڈاکٹرانعام اللہ نے بیماری سے بچائواورروک تھام پرتفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

شعبہ میڈیسن کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرہمایوں خان، پروفیسرڈاکٹرہاشم الدین اعظم خان، پروفیسرڈاکٹرغلام شبیرکے علاوہ فیکلٹی کی بڑی تعداد، منیجرز، ٹی ایم او، نرسنگ، پیرامیڈیکل سٹاف کے علاوہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اوپی ڈی میں مفت کیمپ بھی لگایاگیاجس میں عوام ذیابطیس اوراس سے ہونے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔