فرنٹیئر کور نوشکی ملیشا کے زیراہتمام پنجپائی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،

کیمپ میں 770 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی مفت تقسیم

بدھ 15 نومبر 2017 15:14

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) فرنٹیئر کور نوشکی ملیشا کے زیراہتمام پنج پائی میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں 694سے مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں جن میں240مرد،290عورتیں اور180سے زائدبچے شامل تھے۔کیمپ میں الٹرا سائونڈ،لیب ٹیسٹ،مائنراو ٹی اوردیگرطبی سہولیات دور دراز سے آئے لوگوںکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپس ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔علاقی کے لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔فرنٹیئر کو ر بلوچستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔