منشیات کی جانب راغب کرنے والے عوامل کاسدباب وقت کا اہم تقاضا ہے، ہمدرد شوریٰ

جمعرات 16 نومبر 2017 11:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز سروسز کلب پشاورمیں ’’نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان اور اس کا نفسیاتی پسِ منظر‘‘کے عنوان سے منعقدہوا۔ ڈاکٹر صلاح الدین کی زیرصدارت اجلاس کے مہمان خصوصی چیئرمین سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان تھے۔

ہمدرد فائونڈیشن کی چیئرپرسن سعدیہ راشد نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی نے پاکستان میں باالعموم اور تعلیمی اداروں میں باالخصوص اٴْن نفسیاتی عوامل پر روشنی ڈالی جو کسی بھی نوجوان کو منشیا ت کے استعمال کی جانب راغب کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک بڑا عنصر معاشرے کی نا ہمواری اور مالی طور پر مشکلات ہیں جو ان نوجوانوں کو معاشرے میں موجود غیر مساویانہ طرز عمل کی وجہ سے منشیات کی جانب راغب کرتی ہیں۔ اٴْنہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو اس حوالے سے تربیت دینا وقت کا تقاضا ہے اور حکومت کے زیر سرپرستی چلنے والے انسداد منشیات کے اداروں کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داری کا ادراک کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :