تھیلی سیمیا کے اضافہ نے تشویشناک شکل اختیار کر لی ہے ، اعجاز علی

جمعرات 16 نومبر 2017 11:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتا ل و فری بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے چیئرمین اور انٹرنیشنل تھیلی سیمیا فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اعجاز علی خان نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا بیلٹ پر واقع ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں تھیلی سیمیا کے اضافہ نے تشویشناک شکل اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تھیلی سیمیا کی روک تھام کے حوالے سے گذشتہ روز ہونیوالے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حمزہ فائونڈیشن نے بلڈ کینسر سمیت خون کے دیگرامراض میں مبتلا ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت خون فراہم کیا۔ انہوں نے کہاکہ حمزہ فائونڈیشن ہسپتال پشاور میں خیبر پختونخوا، فاٹا، اٹک اور افغانستان کے تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور خون کی دیگر بیماریوں کے شکار1200سے زائد غریب بچوں کا مفت علاج کیاجارہا ہے ۔انہوںنے عوام سے اس کار خیر میں تنظیم کا ہاتھ بٹانے کی اپیل کی۔