ہیلتھ کونسل کمیٹی رورل ہیلتھ سنٹرکاہنہ نوکا ماہانہ اجلاس زیرصدارت ڈاکٹرسیدذوالفقارحسین جعفری منعقدہوا

جمعہ 17 نومبر 2017 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء)ہیلتھ کونسل کمیٹی رورل ہیلتھ سنٹرکاہنہ نوکا ماہانہ اجلاس زیرصدارت ڈاکٹرسیدذوالفقارحسین جعفری منعقدہوا،جس میں مختلف نقات پر مشاورت کی گئی جن نقات پرمشاورت کی گئی ان میں فیڈنگ کارنر کے لئے فرنیچرکی فراہمی،ہسپتال کی صفائی ستھرائی،ہسپتال کے لئے LEDلائٹس کی منظوری،پبلک واش روم میں ایگزاسٹ لگوانے کی منظوری ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے باہمی مشاورت کے بعد دی گئی،اجلاس میں دیگرممبران پروفیسر(ر) عارف حسین گل،نوید،مبارک علی غفاری،ڈاکٹرصائمہ صدیق،محمدلطیف گل،محمدایوب،شہبازعباس نے خصوصی شرکت کی۔