انسداد پولیو مہم،20 نومبر سے شروع ہو گی،

23لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے،کمشنر کراچی کی زیرصدارت میں اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 17 نومبر 2017 16:56

انسداد پولیو مہم،20 نومبر سے شروع ہو گی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 نومبر سے شروع ہو نے والی انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کے لئے مربوط کوششیں کریںاور اس بات کویقینی بنائیں کہ مہم کی کارکردگی سے ہر بچہ مستفید ہو۔ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا ہو تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی حکومت اور عالمی اداروں کی جدوجہد جلد از جلد کامیاب ہو۔

وہ اپنے دفتر میں پیر20 سے شروع ہو نیو الی چھ روزہ مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینڑ فیاض جتوئی ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی خان، تمام ڈپٹی کمشنرز، کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر ڈاکٹر نصرت علی عا لمی ادارہ صحت سندھ ٹیم کی لیڈر شریفہ اختر، روٹری انٹرنیشنل ، بل گیٹس اینڈ ملنڈا فائونڈیشن یونیسف، محکمہ صحت ، پولیس ،رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں گذشتہ مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے اپنے اپنے ضلع کی کارکردگی ی تفصیلات سے کمشنر کو آگاہ کیا۔ کمشنرنے گذشتہ مہم کے تجربات اور معلومات کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ ان تجربات اور معلومات کو شامل کر کے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے۔فیصلہ کیا گیا کہ اگلی مہم چھ روزہ ہو گی، 20 نومبر سے شروع ہوگی 25 نومبر تک جاری رہے گی۔

اجلاس کو مہم کے مائیکروپلان کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے ۔ا س سے قومی وقار وابستہ ہے ۔کمشنر نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے زیادہ اور خصوصی توجہ کے ساتھ کام کر نے کی ضرورت ہے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینٹر فیاض جتوئی نے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پیر20نومبرسے کراچی کی 188یونین کونسلوںمیں مہم پر عملدرآمد کیا جائے گا مجموعی طور پر23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اجلاس کو بتا یا گیا مہم میں نو ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں فرائض انجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :