دنیا میں 210 ملین سے زائد افراد پھیپھڑوں اورسانس کے امراض میں مبتلا ہیں،پروفیسر ڈاکٹر نثار رائو

جمعہ 17 نومبر 2017 17:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) نامور ماہر طب ڈاکٹر نثار رائو نے کہا ہے کہ دنیا میں 210 ملین سے زائد افراد پھیپھڑوں اورسانس کے امراض میں مبتلا ہیں،آلود ماحول اور تمباکو نوشی کے استمال سے یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائو یونیورسٹی آف ھیلتھ سائنسسز کے اوجھاانسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزمیں عالمی کرانک پلمونری ڈیزیز کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی تھیم "علم کے ذخیرے میں سانس " ہے، اور کہا کہ اوبسٹریکٹیو پلمونری ڈیزیز سے مراد دمہ ، تپ دق ،سانس کے دائمی امراض، ایمفیسماء جیسے امراض شامل ہیں۔پرفیسر ڈاکٹر نثار رائو نے پھیپھڑوں کی بیماریوں کے تیزی سے پھیلائو پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ اوکے سروے کے مطابق اس وقت دنیا میں اس موذی مرض سے دنیا میں 210 ملین افراد متاثر ہیںاور ایک اندازے کے مطابق 2030 میں اموات کی تیسر ی بڑی وجہ پھیپھڑوں اور اس سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریاں ہونگی۔

(جاری ہے)

اس بیماری کی بہت سی وجوہات سامنے آئی ہیںِ ، جن میں تمباکو نوشی،پرندے، آلودہ آب و ہوا، مٹی، فیکڑیوں سے خارج ہونے والے کیمیا ئی اجزاء اور دیگر شامل ہیں۔ انہو ں نے متاثرہ افراد پر زور دیا کہ ان عوامل سے بچائو کے سے ایک صحت مند زندگی بسر کرسکتے ہیں۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقاص احمد نے پھیپھڑوں کی بیماریوں اور انکی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی اور ماحولیاتی آلودگی پھیپھڑوں کی پرانی بیماریوں کی بنیادی اہم وجہ ہے، جس سے بچا جاسکتا ہے۔انہو ں نے سیمینار میں شریک افراد پر زور دیا کہ تمباکو نوشی کی روک تھام اور لکڑی جلا کر پکائے ہوئے کھانے اور کوئلہ کے چولہے میں پکائے ہوئے کھانوں سے اس مر ض کی روک تھام میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر سدرہ نے سیمینار کے شرکاء کو انہیلرز کے استعمال ، اس سے ہونے والے فوائد کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی اس کے استعمال کے طریقے کے بارے میں مکمل عملی آگاہی فراہم کی ۔

انہوں نے بتایا کہ غلط طریقے سے لی گئی دوا کی خوراک مریض کو مکمل خوراک نہیں پہنچتی، جس کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پاتے،انہوں نے مکمل خوراک لینے کی اہمیت کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔سیمینار کے آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر اوجھاانسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز ڈاکٹر ندیم احمد نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی