سندھ میں انسداد پولیو مہم پرڈبلیو ایچ اوکےتحفظات دور

منگل 25 مئی 2010 13:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2010ء) صوبہ سندھ میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو مہم متاثر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے دوران کراچی سمیت گیارہ اضلاع میں 43لاکھ 70ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ جس کیلئے 11ہزار 316 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ 1ہزار 254طبی مراکز اور 894 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ اس سے پہلےعالمی ادارہ صحت نے پولیو کوریج مہم پر تحفظات ظاہر کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :