باجوڑ ایجنسی ڈینگی وائرس کے10مشتبہ مریض ہسپتال داخل ،2مرض کی تصدیق ہوگئی

جمعرات 23 نومبر 2006 14:34

خارباجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2006ء) باجوڑ ایجنسی ڈینگی وائرس کے10مشتبہ مریض ہسپتال داخل 2مرض کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی پرڈینگی وائرس کا حملہ ہوگیا ہے ڈینگی وائرس کے دس مریض ایجنسی ہیڈ کوارٹرہسپتال خارباجوڑ ایجنسی میں داخل کردیا ہے جہاں دومریضوں میں مرض کے تصدیق ہوگئی ہے ایجنسی ہیڈ کوارٹرہسپتال کے ایم ایس اورمیڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرامیرخان نے بتایاکہ بلوچستان اورکراچی سے آئے ہوئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کا معالجہ شروع کردیا گیا ہے جوکہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اب تک ڈینگی وائرس کے باجوڑ میں دس مشتبہ مریض داخل ہوئے ہیں جن میں دومریض منیرخان سکنہ لوی سم اورباچہ سکنہ ملاسید میں ڈینگی وائرس کے تصدیق ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ان مریضوں کوتیز بخارزکام اورسردرد کی تکلیف کے پیش نظر ہم نے ڈینگی وائرس کی موجودگی کا شبہ ظاہرکیا خون کا ٹیسٹ تجویزکرنے کے بعد رزلٹ سے ڈینگی وائرس کی موجودی کی تظدیق ہوگئی ہے ڈاکٹر امیر خان کے مطابق باچہ اورمنیرخان کا ڈینگی بخار ابتدائی مرحلے میں ہے اوران کا علاج شروع کردیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے علاقے میں ٹیمیں روانہ کردی ہیں اورتمام علاقے میں مچھرمارسپرے کیا جارہا ہے اورصفائی کا خاص خیال رکھاجارہاہے انہوں نے کہاکہ علاقے میں مچھردانی مفت تقسیم کی جارہی ہیں لوگوں میں آگاہی مہم شروع کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :