الرجی سرطان کے خدشے کو کم کرتی ہے‘ جدید تحقیق

بدھ 26 مئی 2010 14:15

آسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2010ء) امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ الرجی سے متاثرہ افراد میں دوسرے لوگوں کی نسبت کینسر کا خدشہ کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سائنس دانوں کے خیال میں الرجی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے ساتھ دوسرے جان لیوا امراض کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ دمے سے متاثرہ خواتین میں دوسری خواتین کی نسبت بیضہ دانی کے سرطان کا خطرہ 30 فیصد کم جبکہ الرجی سے متاثرہ بچوں میں دوسرے بچوں کی نسبت خون کے سرطان کا خطرہ40 فیصدکم ہوتا ہے