میٹھے مشروبات بلڈ پریشر میں اضافہ کرتے ہیں، طبی ماہرین

بدھ 26 مئی 2010 17:13

میٹھے مشروبات بلڈ پریشر میں اضافہ کرتے ہیں، طبی ماہرین
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2010ء) امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جریدے کے مطابق میٹھے مشروبات کم پینے سے بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ امریکہ میں عام خوراک کے ساتھ میٹھے مشروبات کے بڑھتے ہوئے استعمال نے لوگوں کو بلڈ پریشر کا مریض بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

لائی زونا سٹیٹ یونیورسٹی کے ہیلتھ سائنس سنٹر کے پروفیسر لیوی چن نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ ان مشروبات کا استعمال کم کرکے اچانک دل کے دورے کے امکانات کو آٹھ فیصد اور شریانوں کی تنگی کے امکانات کو پانچ فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کی ٹیم نے 810 افراد جن کی عمریں 25 سے 80 کے درمیان تھیں کا جب تجربے کے دوران بلڈ پریشر اور میٹھے مشروبات کے استعمال کے درمیان تعلق دیکھا تو معلوم ہوا کہ ہائی بلڈ پریشر کی ایک اہم وجہ میٹھے مشروبات کا استعمال بھی ہے۔ 18 ماہ پر مشتمل اس تحقیق میں چار دفعہ بلڈ پریشر چیک کیا جاتا رہا اور اس دوران مشروبات کی مقدار بڑھانے اور کم کرنے کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔