مریض کو غلط انجکشن لگانے کے الزام میں ڈاکٹرجیل بھیج دیاگیا

بدھ 26 مئی 2010 17:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2010ء) نشتر ہسپتال ایمرجنسی کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر فرخ آفتاب کو مریض کو مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے کے کیس میں عدالت نے چودہ دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملتان نشتر ہسپتال میں آٹھ ماہ قبل آصف نامی مریض کو آپریشن کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا، جسے ڈاکٹروں کی غفلت سے بے ہوشی کی دوا زیادہ مقدار میں دینے سے مریض قومہ میں چلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی تحقیقات کے نتیجے میں ڈاکٹر فرخ،ڈاکٹر جواد علوی اور ڈاکٹر خادم حسین کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ملتان میں سول جج ملک محمد مشتاق نے ڈاکٹر فرخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت بھیجتے ہوئے باقی ملزمان کو جلد از جلد عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ آفتاب کا کہنا تھا کہ اس جس ڈاکٹر نے مریض کوبے ہوشی کی دوا دی تھی اس کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے،وہ بے قصور ہیں۔

متعلقہ عنوان :