پاپ سنگرعلی ظفر نےکینسر کے مریض بچوں کیلئےگانا گایا

جمعرات 27 مئی 2010 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2010ء) پاپ سنگر علی ظفر نے شوکت خانم میموریل اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کادل بہلانے کے لیئے ان کے ساتھ وقت گذارا اور گانا گایا۔ علی طفر مختلف سماجی کاموں میں شرکت کرتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس بار انھوں نے کینسر کے علاج کے آئے ہوئے بچوں کے لئے خصوصی طور پر وقت نکالا اور بچوں کے ساتھ گانے گائے۔ علی ظفر کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا کسی قسم کی کوئی چیریٹی آرگنازیشن کھولنےکا ارادہ نہیں لیکن پھر بھی ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ مستحق افراد کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :