مارلن منرو کا ایکسرے نیلام کیا جائے گا

جمعرات 27 مئی 2010 17:37

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2010ء) امریکہ کی ماضی کی مشہور و حسین اداکارہ مارلن منرو کے سینے اور پھیپھڑوں کا ایکسرے نیلام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں امریکہ کے مشہور سیڈرز سینائی میڈیکل سنٹر نے مارلن منرو کے سینے اور پھیپھڑوں کا ایکسرا ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ حسین اداکارہ کا یہ ایکسرا 1954ء میں سیڈرز آف لبنان ہسپتال میں لیا گیا، یہ ہسپتال بعد میں سینائی سنٹر میں ضم کر دیا گیا تھا۔ اس بات کا امکان ہے کہ مارلن منرو کے ایکسرے کی نیلامی 800 سے 1200 ڈالر میں ہو جائے گی۔ اس ایکسرے کی نیلامی 26 اور 27 جون کو لاس ویگاس کے پلینٹ ہالی ووڈ ریزورٹ اور کسینو میں ہوگی۔