سرگودہا‘ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال میں ٹراما سنٹر او ربرن یونٹ کے قیام کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب میں فنڈز کی فراہمی کی یقینی دہانی کرا دی‘ یہ پراجیکٹ سرگودہا ڈویژن میں حادثات کے شکار لوگوں کے علاج معالجہ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا

پیر 20 نومبر 2017 13:25

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال میں ٹراما سنٹر او ربرن یونٹ کے قیام کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میں فنڈز کی فراہمی کی یقینی دہانی کرا دی ہے ۔ یہ پراجیکٹ سرگودہا ڈویژن میں حادثات کے شکار لوگوں کے علاج معالجہ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔ اس منصوبہ پر ا خراجات کا تخمینہ ایک ارب روپے لگایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ٹراما سنٹر کے ڈیزائن کے انتخاب کے بعد اس کا پی سی ون تیار کر کے حتمی منظوری کیلئے حکومت پنجاب کو بھجوایاجائیگا۔ یہ بات ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ٹراما سنٹر او ربرن یونٹ کے قیام کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ۔ ا جلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوں کا بغور جائزہ لیا گیااور اس منصوبے کو سرگودہا ڈویژن کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس پر بلا تاخیر کام شروع کرانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری نے منصوبے کی منظوری کیلئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :