اوپن یونیورسٹی میں عالمی یوم ذیابیطس کے حوالے سے سمپوزیم کا انعقاد

ذیابیطس میں اضافہ باعث تشویش ہے، ڈاکٹر شاہد صدیقی

پیر 20 نومبر 2017 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ بیالوجی اور انوائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام عالمی یوم ذیابیطس کے حوالے سے سمپوزیم کا انعقاد ہوا۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے صدارت کی جبکہ پوسٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ،ْ اسلام آباد کے فزیشن ،ْ ڈاکٹر افتخار اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل میڈیکل یونیورسٹی(PIMS)کے ڈاکٹر جمال ظفر سمپوزیم کے مقرر ین تھے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ذیابیطس میں اضافہ باعث تشویش ہے۔انہوں نے ذیابیطس کے مریضوں کو کھانے پینے میں اختیاط کرنے اور روزمرہ ورش کی ہدایت کی ۔انہوں نے اس اہم موضوع پر سمپوزیم منعقد کرنے پر شعبہ بیالوجی اور شعبہ انورائرمنٹل سائنسسز کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

دونوں شعبوں نے یونیورسٹی ملازمین پر تحقیقی مطالعہ کیا ۔ سروے رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے 8۔

فیصد ملازمین اس مرض میں مبتلا ہیں۔یسمپوزیم کے دوران یشفین ٹرسٹ کی جانب سے عطیہ شدہ 14گلوکومیٹرز قرعہ اندازی کے ذریعہ یونیورسٹی کے ذیابیطس ملازمین میں تقسیم کئے گئے۔مقررین نے کہا کہ پاکستان میں ہر چار میں سے ایک شخص شوگر میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورزش اور مناسب خواراک کے استعمال سے شوگر سے نجات ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذیابیطس کا مریض اختیاطی تدابیر سے عام آدمی کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔انہوں نے ک شرکاء کو "کم کھانے اور زیادہ واک" کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :