سڑک پر جان کی حفاظت کیلئے سیفٹی رولز اپنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے‘ ڈاکٹر اسد علی خان

پیر 20 نومبر 2017 14:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں عالمی دن برائے ٹر یفک متاثرین کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق تقریب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے افراد کیساتھ ہمدردی اور جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ سڑک پر اپنی جان کی حفاظت کیلئے سیفٹی رولز اپنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، دوران سفر خصوصی طور پر موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کو یقینی بنائیں جس سے شہری ہیڈ انجری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سڑک کے حادثات سے اب تک لاکھوں خاندانوں کے جگر گوشے دنیاسے رخصت ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان دنیا بھر میں روڈ حادثات میں اموات کی وجہ سے پانچویں نمبر پر ہے۔ حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کا دوران ڈرائیونگ غیر ذمہ دارانہ رویہ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :