مارکیٹنگ کی عالمی عدالت نے دو سال سے کم عمر بچوں کیلئے خشک دودھ کی تشہیر ممنوع کررکھی ہے، انجیلا کیرنی

پیر 20 نومبر 2017 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بچوں کی ہنگامی امداد کے بارے میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارے کی پاکستان میں نمائندہ انجیلا کیرنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 44 فیصد بچے خشک دودھ کے استعمال سے سست نشوونما کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویومیں یونیسف کی نمائندہ برائے پاکستان نے کہا کہ مارکیٹنگ کی عالمی عدالت نے دو سال سے کم عمر بچوں کے لئے خشک دودھ کی تشہیر ممنوع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیسف بچوں کو ان کی زندگی کے ابتدائی چھ تک ماں کا دودھ پلانے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انجیلا کیرنی نے تمام شراکت داروں کی طرف سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔