فاطمید فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ کیمپس کا انعقاد

منگل 21 نومبر 2017 12:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)فاطمید فائونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام عطیہ خون کیمپس کا انعقاد کیاگیا ۔

(جاری ہے)

بلڈ کیمپس گورنمنٹ ڈگری کالج اکوڑہ خٹک ‘ گورنمنٹ ڈگری کالج نظام پور‘ چارسدہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی شبقدر اور پی ٹی سی ایل آفس اکوڑہ خٹک میں لگائے گئے‘ جس میں طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی‘ پی ٹی سی ایل کے سینئر افسران ورکرز اور دیگر عملے نے تھیلی سیمیا وہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے درجنوں عطیات دیئے کیمپس کے انعقاد میں پی ٹی سی ایل پشاور کے ڈاکٹر سلیم شاہ‘ اسد خان‘ ایچ آر منیجرسعدانور اورعامر خان ان کے علاوہ چارسدہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی شبقدر کے پرنسپل پرویز احمداور سہیل خان‘ پرنسپل ارشاد احمد‘بلڈ سوسائٹی انچارج نثار خان اور پرنسپل شیربہادر خان کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔