سرگودھا‘ قطرے پلانے والی پولیو ٹیم کو زدکوب کرنے والے محنت کش اس کے بیٹے اور بیویوں کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 22 نومبر 2017 13:16

سرگودھا‘ قطرے پلانے والی پولیو ٹیم کو زدکوب کرنے والے محنت کش اس کے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سرگودھا کے نواح میں قطرے پلانے والی پولیو ٹیم کو زدکوب کرنے والے محنت کش اس کے بیٹے اور بیویوں کے خلاف تھانہ شاہ پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قطرے پلانے والی ٹیم کے ارکان رخسانہ بی بی اور اللہ دتہ ڈیو ٹی کرتے ہوئے موضع حسین شاہ کے قریب بھٹہ خشت پر پہنچے تو وہاں مقیم امیر اس کے بیٹے اور بیویوں نے ٹیم کو زدکوب کیا۔جس پر پولیو انچارج کی رپورٹ پر تھانہ شاہپور پولیس نے امیر اس کے بیٹے سونی اور بیویوں بشری اور رفعت کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :