ڈھاکا میں5 منزلہ عمارت گرگئی،ہلاک افراد کی تعداد22 ہوگئی

جمعرات 3 جون 2010 13:13

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 جون۔2010ء) بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں5 منزلہ عمارت گرنے سے 22افراد ہلاک ہو گئے‘جبکہ ملبے میں ممکنہ طور پرموجود کئی دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تیزگاون کے علاقے بیگن باری میں گری عمارت کے ملبے کوہٹانے کی کوشش جاری ہے جس میں فوج کے اہلکار بھی شریک ہیں۔ مگربجلی کی تاروں اور پائپ لائنز سے گیس کے اخراج کے سبب امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا ہے۔تاہم فائرفائٹرزابتک 21افرادکو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :