حاملہ خواتین اپنا طبی معائنہ کراتے وقت ذیابطیس کا ٹیسٹ ضرور کرائیں ،سمیرا انور

بدھ 22 نومبر 2017 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور سیاسی و سماجی کارکن روٹرین سمیرا انور نے کہا کہ حاملہ خواتین اپنا طبی معائنہ کراتے وقت ذیابطیس کا ٹیسٹ ضرور کرائیں انہوںنے کہاکہ اس سال سات میں سے ایک خاتون ذیابطیس کی وجہ سے حمل میں پیچیدگی (GDM) کا شکار ہوئیں ہیں ذیابطیس کو سائنسی نقطہ نظر سے دیکھنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ذیابطیس کے عالمی دن کے حوالے سے ذیابطیس آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے شازیہ نسیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سلطان حلیم ،نائمہ بوریرو ،پروفیسر ارشد ،شیر افضل ،اسلم بلوچ کامریڈ ،امتیاز دیجوانی ،آدم سلیمان عرف مشکی و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سمیرا انور نے مزید کہاکہ دنیا بھر میں 70لاکھ افراد ذیابطیس کا شکار ہیں اور پاکستان اس مرض میں ساتویں نمبرپر آگیاہے جس کی بڑی وجہ واک نہ کرنا اور ٹائم پر خوراک نہ لینے سمیت پر تعیش فاسٹ فوڈ ز اور سافٹ ڈرنک کا بے تحاشہ اور بے دریغ استعمال ہے اس وقت سندھ کے دیہاتوں کی 11.9جبکہ 13فیصد شہری آبادی شوگر کے مریضوں کی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ ورزش نہ کرنا سمیت وقت پر کھا نا نہ کھانا ہے اس وقت ہر طبقے میں بڑے پیمانے پر آگاہی پروگرام کی ضرورت ہے ذیابطیس کا دن منانے کا مقصد ہماری زندگیوں میں صحت کی اہمیت اور پسماندہ علاقوں میں اس کی عدم فراہمی کے مسئلہ کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے اس موقع پر ان کے ساتھ روٹرین شازیہ نسیم نے کہاکہ روزانہ کھانے سے پہلے 20منٹ یا ایک ہفتے میں 60منٹ تیز واک کرنے چاہیئے ذیابطیس کے مریضوں کے لئے واک بہت ضروری ہے ۔