چینی ایچ پی وی ویکسین کو کلینیکل تجربے کی اجازت مل گئی

توقع ہے کہ نئی ویکسین 2022ء تک مارکیٹ میں دستیا ب ہو گی

بدھ 22 نومبر 2017 16:21

زیامن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) چین کے محکمہ فوڈ و ڈرگ برائے کلینیکل ٹیسٹنگ میں ایچ پی وی کی دوسری قسم کی ویکسین کی منظوری دیدی ہے۔یہ بات ویکسین بنانے والی کمپنی نے بدھ کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ مرک اینڈ کمپنی ان کارپوریشن ( ایم ایس ڈی ) جس نے چین میں کلینیکل ٹیسٹنگ کی اجازت حاصل کر لی ہے ، کی طرف سے تیار کی جانیوالی ویکسین کے بعد کلینیکل ٹیسٹ کے مرحلے تک پہنچنے والی دنیا کی دوسری جنریشن کی ہیومن پیپی لوما وائر س (ایچ پی وی ) ہے، منظوری کی صورت میں یہ ویکسین زیامن میں تیار کی جائے گی ، پہلی قسم کی ویکسین کے مقابلے میں یہ ویکسین ایچ پی وی کی کہیں زیاد ہ رسک والی ایچ پی وی سے زیادہ تحفظ فراہم کر سکتی ہے ، اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ ویکسین گردن کے پچھلے حصے کے سرطانوں اور جنیاتی مسوں کی قریباً نوے فیصد روک تھام کرسکتی ہے۔

یہ ویکسین تیار کرنیوالی زیامن یونیورسٹی نے کہا کہ یہ ویکسین موثر زیادہ لاگت والی کولی فورم بیکٹیریا استعمال کرتی ہے ،توقع ہے کہ چینی ایچ پی وی ویکسین کلینیکل تجربات کے چار سے پانچ سال بعد 2020ء میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ۔