تمباکو نوشی کرنے والے افراد ڈپریشن کا زیادہ شکار ہوتے ہیں‘ تحقیق

جمعرات 3 جون 2010 13:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 جون۔2010ء)تمباکو نوشی کرنیوالے ان افراد سے دگنا ڈیپریشن کا شکار ہوتے ہیں جو تمباکو نوشی نہیں کرتے۔ یونیورسٹی آف اوٹاگوکی تحقیق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنیوالے افراد ان لوگوں کی نسبت زیادہ ڈیپریشن اور مایوسی کا شکار ہوتے ہیں جو تمباکو نوشی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں 18،21 اور25سال کے 1ہزار افراد پر سگریٹ نوشی کی عادات پر مطالعہ کیا گیا جس سے واضح طور پر پتا چلا کہ تمباکو نوشی اور ڈیپریشن میں گہرا تعلق ہے لیکن اس تعلق کا سبب واضح نہیں ہوسکا۔