ٹین ایجر دماغی نشونما کے تسلسل کے باعث توجہ مرکوز نہیں کر سکتے‘تحقیق

جمعرات 3 جون 2010 13:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 جون۔2010ء)کم عمر لڑکے لڑکیاں یا ٹین ایجر کسی چیز پر اپنی سوچ کو اس لئے مرکوز نہیں کرسکتے کہ ان کی دماغی نشوونما کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے۔ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کم عمر افراد کا دماغ شباب تک مسلسل نشوونما پاتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ ٹین ایجر جوان لوگوں کی مانند دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کی دماغی ساخت بچوں سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے اس لئے اس عمر کے لوگ کلاس میں کسی بھی بات پر زیادہ توجہ مرکوز نہیں کرتے اور ان کا ذہن مختلف خیالوں میں کھویا رہتا ہے، تاہم ٹین ایجر کے اندر یہ کوئی خامی نہیں کہ وہ کسی بات پر دھیان نہیں دیتے بلکہ ان کو آسانی سے سمجھایا جاسکتا ہے ۔اگرچہ ٹین ایجر کی دماغی صلاحیتیں جوان لوگوں کی طرح نہیں ہوتی۔