راولپنڈی:لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وزارت صحت سے مذاکرات جاری

جمعہ 4 جون 2010 12:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔04جون 2010ء) راولپنڈی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کی منظوری کے لیئے وزارت صحت سے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ہیلتھ ورکرز کے پچاس فیصد مطالبات مان لیئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کی رہنما ماروی میمن بھی مظاہرین سے اظہار یک جہتی کے لیئے ان کےساتھ شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پریڈگراؤنڈ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کی منظوری کےلئے دوسرے روزبھی احتجاجی دھرنا اورمظاہرہ کیا جبکہ وزیرصحت نے مسئلے کے حل کےلئے مذاکرات کی پیشکش کی تھی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات پورے ہونے تک وہ ان کا ساتھ دیں گی۔ انہوں نے گذشتہ روز اساتذہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پر امن مظاہرے میں پولیس تشدد کی پر زور مذمت کی۔گزشتہ روز مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد افرادزخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :