تھیلیسیمیا میں مبتلا افراد کی خاندانوں میں شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ انتہائی ضروری ہے، صاحبزادہ حلیم

جمعرات 23 نومبر 2017 12:14

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ موروثی امراض میں مبتلا افراد کی خاندانوں میں شادیاںاور اس کے بعدبچوں کاتھیلیسیمیامیں مبتلاہونانہ صرف والدین کو نہ ختم ہونے والی پریشانیوں بلکہ معصوم بچوں کیلئے اذیت کاباعث ہیں،تھیلیسیمیا میں مبتلا افراد کی خاندانوں میں شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ انتہائی ضروری ہے، ہمیں اپنے آج کے بجائے مستقبل کو سوچنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے فرنٹیئرفائونڈیشن پشاور سنٹر میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان، ڈائریکٹرپبلک ریلیشن فاروق مومنداور ڈائریکٹر پراجیکٹ لائبہ فیاض بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت 1 لاکھ 20 ہزاربچے تھیلیسیمیامرض کاشکار ہیں جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام میں شعور اجاگر ہوجائے تواس موروثی بیماری پربڑی حد تک قابو پایاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :