کولیسٹرول کا بڑھنا انسانی صحت کیلئے نہایت خطرناک ہے،ما ہرین

جمعرات 23 نومبر 2017 12:55

قصور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)کولیسٹرول کا بڑھنا انسانی صحت کیلئے نہایت خطرناک ہے جس سے امراض قلب سمیت کئی امراض لاحق ہوسکتے ہیں‘ہائی کولیسٹرول کو اب بنا کسی دواکے متوازن رکھاجاسکتاہے جس کیلئے آپ آسان طریقوں سے اسے قابو کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کیمطابق کھانے میں ان تمام چیزوں سے احتیاط کیا جائے جن سے چکنائی کا حصول زیادہ ہو کیونکہ چکنائی کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے اسکی وجہ سے جسم میں گرمائش بھی بڑھ جاتی ہے جوکہ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے جبکہ اومیگا 3فیٹی ایسڈ دل کیلئے مفیدہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ صحت کیلئے ورزش ہرلحاظ سے فائدہ مندہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول رکھنے میں بہت موثر ہے ۔ایروبک ورزش جوکہ آپ کا وزن گھٹانے کیلئے خصوصی طورپر کی جاتی ہے اسکے اثر سے کولیسٹرول بھی متوازن رہتاہے۔