حکیم عبدالوحید سلیمانی کی طبی خدما ت کوہمیشہ یا درکھا جا ئے گا‘حکیم محمد احمد سلیمی

دینی ،طبی ،علمی ،صحافتی حلقوں میں انمٹ مقام حاصل کیا ، حکیم سید عمرا ن فیا ض،حکیم محمد افضل میو

جمعرات 23 نومبر 2017 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) طبی دنیا کے درخشندہ ستا رے اور بابائے طب حکیم عبدالوحید سلیمانی کی طبی خدما ت کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ،انہوں نے ہمیشہ علمی ،ادبی ،صحافتی ، ثقافتی،شعبوں میں ایک انمٹ مقا م حاصل کیا ۔ اِن خیا لا ت کا اظہا ر پا کستا ن طبی کا نفرنس لا ہور کے زیرِاہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، پروفیسر حکیم سید عمرا ن فیا ض اور پروفیسر حکیم محمد افضل میو نے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکیم عبدالوحید سلیمانی تحریک اسلامہ پا کستا ن کے نا ئب صدر اور ماہنامہ خطیب کے مدیرِاعلی کی حیثیت سے ہمیشہ اطبا ء کے لئے گراں قدر خدما ت سر انجا م دیتے رہے ۔انہو ں نے ادارہ فروغِ طب یو نانی کے ذریعے اطباء کے لئے ہمیشہ اپنا تن من اور دھن نشا ور کیا۔ہ تعزیت یریفرنس میں حکیم طا ہر خان، حکیم عطا ء الرحمان صدیقی ، حکیم احمد حسن نوری ،حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم حامد محمود، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم فیصل طاہر صدیقی ،حکیم حاجی شہباز سرور،حکیم محمد احمد ،حکیم محمد ارشد،حکیم سید اعجازالحق گیلانی سمیت اطباء برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔آخر میں مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کی گئی۔