جناح برن یونٹ میں گیارویں مائکرو سرجری کورس کا انعقاد

پروفیسر معظم تارڑ اور پروفیسر امریز خان کورس ڈائریکٹر،برطانیہ، امریکہ اور اٹلی کے ماہرین کی شرکت

جمعہ 24 نومبر 2017 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) جناح برن یونٹ، جناح ہسپتال میں چار روزہ مائکرو سرجری کا گیارواں کورس اختتام پذیر ہوگیا،جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹویونٹ کے آڈیٹوریم میں 20نومبر سی24نومبر تک جاری رہنے والے کپسٹی بلڈنگ اینڈ ٹریننگ کورس کا اختتام برٹش ایسوسی ایشن آف پلاسٹک، ری کنسٹرکٹو اینڈ ایستھٹک سرجری کے تعاون سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بتایا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح برن یونٹ پروفیسر معظم تارڑ اور پروفیسر امریز خان کی زیر نگرانی تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا- انہوں نے بتایا کہ مائکرو سرجری کورس میں مقامی سرجنز کے علاوہ برسٹل یونیورسٹی برطانیہ، اٹلی اور امریکہ کے ماہرین نے شرکت کی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا- ڈاکٹر سہیل ثقلین کا کہنا تھا کہ چار دن کے دوران ورکشاپس اور ٹیکنیکل سیشن منعقد کئے گئی- مزیدبرآں شرکاء کے لئے سرجری کی ہینڈ آف ٹریننگ اور لائیو سرجری کا اہتمام بھی کیا گیا- اس موقع پر پروفیسر معظم تارڑ ، پروفیسر امریز خان، پروفیسر تحسین ریاض ، بیرون ملک سے آئے ہوئے Dr. T-Wright، Dr.Hischam Taha، M.Cherubnio اور دیگر ماہرین نے بھی تربیتی کانفرنس سے خطاب کیا اور لیکچر ڈلیور کئی- ڈاکٹر سہیل ثقلین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اداروں اور میڈیکل انسٹی ٹیوشنز کے تعاون سے منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ٹریننگ کورس/کانفرنسز سے ڈاکٹرز اور سرجنز کو سینئرز کے تجربہ سے سیکھنے اور ماہرین کو اپنا تجربہ اور نالج آپس میں شیئر کرنے کا موقع بھی ملتا ہی-ڈاکٹر سہیل ثقلین نے اپنے آفس میں غیرملکی مہمانوں میں یادگاری سوینئر بھی تقسیم کئی-اس موقع پر چیف ایگزیکٹو جناح برن یونٹ پروفیسر معظم تارڑ بھی موجودتھے۔