روزانہ تین سے چار کپ کافی پینا صحت کیلئے مفید ہے،طبی ماہرین

اتوار 26 نومبر 2017 11:00

روزانہ تین سے چار کپ کافی پینا صحت کیلئے مفید ہے،طبی ماہرین
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2017ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پینا صحت کیلئے مفید ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سائوتھ ایمپٹن کے ماہرین نے کافی کے انسانی جسم پر پیدا ہونے والے اثرات کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا جس میں 200 تحقیقات شامل تھیں اور ان میں بیشتر مشاہداتی تھیں۔

(جاری ہے)

ایسے افراد جو تقریباً تین کپ روزانہ کافی پیتے ہیں ان میں کافی نہ پینے والوں کی نسبت دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔